26 نومبر 2025 - 19:28
یورپی پارلیمنٹ میں سوشل میڈیا استعمال کرنے کیلئے کم ازکم عمر 16 سال مقرر کرنے کی قرارداد منظور

یورپی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے کیلئے کم ازکم عمر 16 سال مقرر کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،  یورپی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والی قراردار میں کہا گیا کہ 16 سےکم عمر افراد کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی کی اجازت نہ ہو۔

قرارداد میں کہا گیا کہ 16 سے کم عمرافراد والدین یا سرپرست کی اجازت سے سوشل میڈیا استعمال کریں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق قرارداد میں آن لائن سرگرمیوں کیلئے عمر کی حد 16 سال مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد قانونی طور پرپابند نہیں یا کوئی پالیسی وضع نہیں کرتی۔

خیال رہےکہ دنیا بھر میں کم عمر صارفین کی ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں ملائیشیا نے 16 سال سےکم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی کا فیصلہ کیا تھا جبکہ رواں ماہ ہی ڈنمارک نے 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلیا میں بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور کیا گیا تھا، اس حوالے سے امریکا میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف مقدمات بھی دائر کیے جا چکے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha